ملتان نجی بینک سے ڈاکو ایک کروڑ روپے لوٹ کر فرار

4 ڈاکوؤں نے بینک میں داخل ہوکر گارڈ سے بندوق چھین لی اور عملے کو کمرے میں بند کرکے باآسانی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ڈاکو پشتو زبان بولتے تھے اور ان کا سراغ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے لگایا جارہا ہے، سی سی پی او ملتان ڈاکٹر رضوان فوٹو:فائل

نجی بینک سے 4 ڈاکو ایک کروڑ روپے کی خطیر رقم لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔


ملتان کے علاقے وہاڑی روڈ غلہ منڈی کے قریب واقع نجی بینک میں 4 ڈاکوؤں نے داخل ہو کر سیکیورٹی گارڈ غلام محمد سے بندوق چھین لی اور عملے کو ایک کمرے میں بند کرکے بینک سے ایک کروڑ روپے لوٹے اور کار کے ذریعے باآسانی فرار ہوگئے۔

سی پی او ملتان ڈاکٹر رضوان نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکو پشتو زبان بولتے تھے اور ان کا سراغ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے لگایا جارہا ہے۔
Load Next Story