ایم کیوایم پیپلز پارٹی اور اے این پی ہٹ لسٹ پر ہیں عوام ان کے جلسوں میں شریک نہ ہوں طالبان

حکومت اور فورسز کے غیر سنجیدہ رویے کی وجہ سے مذاکرات کی پیشکش کو مؤخر کررہے ہیں، ترجمان تحریک طالبان پاکستان

کالعدم تحریک طالبان نے حکومت کو امن مذاکرات کی دعوت دی تھی۔ فوٹو: فائل

کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور اے این پی کے جلسے جلوسوں میں شرکت نہ کریں کیونکہ یہ جماعتیں اور ان کے رہنما ہماری ہٹ لسٹ پر ہیں۔

کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے اپنے ایک وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ انہوں نے حکومت کو مذاکرات کی دعوت دی تھی لیکن حکومت اور سیکیورٹی فورسز نے اس کا مثبت جواب نہیں دیا، ان کے غیر سنجیدہ رویے کو دیکھتے ہوئے تحریک طالبان پاکستان مذاکرات کی پیشکش کو مؤخر کررہی ہے۔


کالعدم تنظیم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ اور عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت ان کی شدید مخالفت کررہی ہیں، اس لئے وہ عوام کو متنبہ کرر ہے ہیں کہ وہ ان جماعتوں کے جلسے جلوسوں میں شرکت سے گریز کریں کیونکہ ان جماعتوں کی قیادت ان کی ہٹ لسٹ پر ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ تحریک طالبان پاکستان نے نواز شریف، مولانا فضل الرحمان اور سید منور حسن کی ضمانت پرحکومت کو امن مذاکرات کی دعوت دی تھی جس پر مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں کل جماعتی کانفرنس کا انعقاد کیا تھا جس کے تحت طالبان سے مذاکرات کے لئے ایک جرگہ بھی تشکیل دیا تھا۔
Load Next Story