تمام بینک اگلے تین دن تک بند رہیں گے

جمعے کی شام بند ہونے والے بینک اب منگل کو کھلیں گے۔


ویب ڈیسک December 29, 2017
جمعے کی شام بند ہونے والے بینک اب منگل کو کھلیں گے۔ فوٹو: فائل

یکم جنوری کو بینک ہالیڈے کے سبب تمام بینک عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے جس کے بعد اب جمعے کی شام بند ہونے والے بینک منگل کو کھلیں گے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے منظور شدہ بینکس ہالیڈے کلینڈر کے تحت نئے سال کے موقع پر یکم جنوری کو تمام بینکوں میں تعطیل ہوتی ہے اس لیے یکم جنوری کو تمام کمرشل بینک، ترقیاتی و مالیاتی ادارے ہر قسم کے عوامی لین دین کے لیے بند رہتے ہیں تاہم عملہ حاضر ہوتا ہے اور اپنے کام انجام دیتا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی طرف سے پہلے سے منظور شدہ ہفتہ وار دو تعطیلات بروز ہفتہ اور اتوار کو بدستور ہوتی ہیں اس لیے تمام بینکس اور مالیاتی ادارے ہفتہ تا پیر تین دن بند رہیں گے اور عوامی لین دین نہیں ہوسکے گا۔

خیال رہے کہ 25 دسمبر کی عام تعطیل بھی پیر کے روز آئی تھی جس کے باعث گزشتہ ہفتے بھی مسلسل تین دن تک بینک بند رہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں