سیاحت کے لیے پاکستان دنیا کا سب سے بہترین ملک ہے برٹش بیک پیکرز سوسائٹی

یہاں کے لوگ دنیا کے سب سے زیادہ دوستانہ برتاؤ کرنے والے اور شفیق لوگ ہیں، برطانوی سیاح


ویب ڈیسک December 29, 2017
دو برطانوی سیاح اپنے پرچم کے ساتھ ، عقب میں ہنزہ کی مشہور لیڈی فنگر پہاڑی نمایاں ہے۔ فوٹو: بشکریہ برٹش بیک پیکرز سوسائٹی

برطانوی سیاحوں کی انجمن برٹش بیک پیکرز سوسائٹی نے پاکستان کو پوری دنیا میں سب سے زیادہ دوستانہ اور خوبصورت ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاحت کے لیے لوگوں کا پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے۔ اس تنظیم نے پاکستان کو 2018 میں سیاحت کے لیے اول نمبر دیا ہے۔

گلف نیوز میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق برطانوی تنظیم برٹش بیک پیپرز سوسائٹی نے سیاحت کے لیے پاکستان کو سب سے بہترین اور سب سے زیادہ دوستانہ ملک قرار دیا ہے جہاں کے پہاڑ اور خوبصورت مناظر کسی کے بھی حلقہ خیال میں نہیں آسکتے۔

برٹش بیک پیکرز سوسائٹی نے اپنی فہرست جاری کرتے ہوئے 20 ایسے ممالک جانے کی تجویز دی ہے جہاں لوگوں کو سال 2018ء میں سیاحت کے لیے جانا چاہیے ان میں پاکستان سرِفہرست ہے جبکہ دیگر ممالک میں ترتیب وار روس، بھارت، ترکی، کرغرستان، لبنان، تاجکستان، چین، جارجیا، یوگینڈا، بوسنیا ہرزیگووینا، اردن،عراق، کانگو، الجیریا، مونٹی نیگرو، مصر، روانڈا، ازبکستان اور کوسوو شامل ہیں۔

سوسائٹی نے اپنے فیس بک پیج پر لاہوراور ہنزہ کے ہن پاس اور لیڈی فنگر پارک کی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔



واضح رہے کہ سوسائٹی کے اراکین نے 101 ممالک کا دورہ کیا ہے اور اس کے بعد یہ فہرست جاری کی ہے، پاکستان کو پہلا نمبر دینے کی وضاحت کرتے ہوئے برٹش بیک پیپرز سوسائٹی نے کہا ہے کہ یہاں کے لوگ پوری زمین پر سب سے زیادہ دوستانہ برتاؤ کرتے ہیں اور انتہائی شفیق ہیں، لوگ سیاحوں کو گھر پر بلاتے ہیں، کھانا کھلاتے ہیں اور سیلفیاں بھی لیتے ہیں، پاکستان کی ہر ادا دیکھ آپ کو اس ملک کے بارے میں اپنا تاثر بدلنے پر مجبور ہوجائیں گے یوں بہترین ممالک کی فہرست میں پاکستان واضح طور پر سب سے آگے ہے۔

سوسائٹی کے چند ارکان نے اپنے فیس بک پیج پر قراقرم ہائی وے کو دنیا کا سب سے خوبصورت اور ناقابلِ فراموش مقام قرار دیا ہے۔ برٹش بیک پیکرز سوسائٹی کے دو اراکین سیموئیل جانسن اور ایڈم سلوپر نے کہا ہے کہ پاکستان کا حسن اور لوگوں کی محبت آپ کا دل پگھلانے کے لیے کافی ہے۔ یہ دونوں 2016ء کے موسمِ گرما میں پاکستان آئے تھے اور کاغان، ناران، گلگت، قراقرم سمیت لاہور اور اسلام آباد کا سفر طے کیا تھا۔

انہوں نے برطانوی کوہ پیما کا پاکستان کے ہن پاس کے بارے میں ایک تبصرہ بھی نقل کیا ہے جس میں ایرک شپٹن نے کہا تھا کہ اگر آپ کو پہاڑوں کے حسن کا نظارہ کرنا ہوتو یہ دنیا کا سب سے بہترین مقام ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |