واٹس ایپ نے غلطی سے اہم فیچر اپ ڈیٹ کردیا

پرائیوٹ رپلائی کا آپشن آن ہونے سے صارف گروپ کے کسی فرد سے پرائیوٹ چیٹ کرسکتا ہے


ویب ڈیسک December 29, 2017
واٹس ایپ کے ڈیویلپرز نے اس غلطی کی تصدیق کی ہے، فوٹو: فائل

TOKYO: پیغام رسانی کی مقبول ترین ایپلی کیشن واٹس ایپ نے غلطی سے گروپ چیٹنگ میں 'پرائیویٹ رپلائی' کا ایک فیچر متعارف کرادیا جسے بعد میں ہٹا دیا گیا۔

معروف چیٹ ایپ ویب بی ٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کا مذکورہ فیچر بی ٹا ورژن میں اچانک شامل ہوگیا اور ڈیویلپرز نے اس غلطی کی تصدیق بھی کی ہے۔ بی ٹا انفو نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ونڈوز فون کے بی ٹا ورژن 2.17.342 میں غلطی سے پرائیویٹ رپلائی کا فیچر اپ ڈیٹ ہوگیا جو بعدازاں ہٹا دیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: واٹس ایپ ویب کے 2 نئے زبردست فیچرز

یہ فیچر پرائیویٹ رپلائی گروپ چیٹنگ کرنے والوں کے لیے تیار کیا گیا ہے جو ابھی آزمائشی مراحل میں ہے اور مکمل تجزیے کے بعد اسے واٹس ایپ میں اپ ڈیٹ کیا جائے گا اس فیچر کے ذریعے صارف گروپ میسیج کا خفیہ طور پر جواب دے سکے گا۔

قبل ازیں بی ٹا انفو نے آگاہ کیا تھا کہ واٹس ایپ نے اپنے 'واٹس ایپ ویب' میں پرائیویٹ رپلائی کی سہولت متعارف کرادی ہے جس کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا۔ اس فیچرکے ذریعے گروپ چیٹنگ کے دوران پیغام کا پرائیویٹ جواب دینا ممکن بنایا گیا ہے۔

اس فیچر کے تحت آپ گروپ میں کسی کو میسیج کا پرائیویٹ جواب دینا چاہیں تو پیغام لکھنے کے بعد آپ کے پاس ملٹی پل آپشن ہوں گے جس کے ذریعے آپ گروپ کے دوسرے شخص کو پرائیویٹ جواب دے سکیں گے، پرائیویٹ رپلائی کا آپشن منتخب کرنے کے بعد خود بخود ون آن ون علیحدہ چیٹ کھل جائے گی جس میں بآسانی خفیہ جواب دے سکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں