کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن میں تیزی لائے جائےآئی جی سندھ
شہر کی مساجدوں، امام بارگاہوں، مزارات پر سیکیورٹی کے مؤثر اقدامات کیے جائیں، غلام شبیر شیخ
آئی جی سندھ غلام شیبر شیخ نے کہا ہے کہ رینجرز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے رابطوں کے تحت شہر میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن میں تیزی لائے جائے۔
کراچی میں آئی جی سندھ غلام شبیر شیخ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں محکمہ پولیس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں غلام شبیر شیخ نے افسران کو ہدایت کی کہ شہر کی مساجدوں، امام بارگاہوں، مزارات پر سیکیورٹی کے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور سرکاری ونیم سرکاری عمارتوں اور حساس تنصیبات پر بھی سیکیورٹی بڑھائی جائے۔
آئی جی سندھ نے اجلاس میں شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر کڑی نگرانی اور چیکنگ کو مؤثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے رابطوں کے تحت ٹارگٹڈ آپریشن میں تیزی لائے جائے اور شہر کا امن خراب کرنے والوں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیلا جائے۔ انہوں نے پشاور جوڈیشل کمپلیکس حملے کے بعد شہر کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔