حکمراں جماعت کا آئندہ 24گھنٹے میں سندھ اسمبلی کی تحلیل کا فیصلہ

اسمبلی کی تحلیل کے بعد بھی قائم علی شاہ نگراں وزیر اعلیٰ کی تقری تک ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے۔


ویب ڈیسک March 18, 2013
وزیر اعلیٰ آئندہ 24 گھٹوں میں اسمبلی کی تحلیل کی سمری گورنر سندھ کو بھجوادیں گے۔ فوٹو: فائل

سندھ اسمبلی آئندہ 24 گھنٹوں میں تحلیل کردی جائے گی اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ آج رات یا کل صبح گورنر سندھ کو سمری بھیجیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی نے سندھ اسمبلی کی جلد تحلیل کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے تحت آئندہ 24 گھٹوں میں وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ اسمبلی کی تحلیل کی سمری گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو بھجوادیں گے۔ آئین کے مطابق گورنر سندھ سمری کے تحت اسمبلی تحلیل کردیں گے لیکن قائم علی شاہ نگراں وزیر اعلیٰ کی تقری تک ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے ملک میں ایک ہی دن قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات پر اتفاق کیا تھا ، جس کے تحت بلوچستان اسمبلی کوجلد تحلیل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں