قاہرہ میں چرچ اور شاپنگ سینٹر پر حملے میں 12 افراد ہلاک
سیکورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں ایک حملہ آور ہلاک اور دوسرا زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں چرچ اور شاپنگ سینٹر پر دہشت گردوں کے حملے میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق قطبیوں کے چرچ سے عبادت کرکے نکلنے والے افراد پر موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، موقع پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک جب کہ دوسرا زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔
وزارت داخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ فرار دہشت گرد کو سیکیورٹی فورسز نے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کو مطلوب تھا جو کئی حملوں میں ملوث بھی رہا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: مصر میں مسجد پر حملہ، جاں بحق نمازیوں کی تعداد 305 ہوگئی
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اس حملے میں 7 شہری،2 پولیس اہلکار اور دہشت گرد سمیت 10 افراد ہلاک ہوئے جب کہ ایک گھنٹے بعد اسی علاقے میں قطبی ملکیتی شاپنگ سینٹر پر مسلح شخص کے حملے میں مزید 2 افراد مارے گئے۔
خیال رہے کہ مصر میں رواں سال چرچ اور مسیحی افراد پر متعدد حملوں میں 100 سے زائد مسیحی مارے جاچکے ہیں اور ان حملوں کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش کی ایک ذیلی تنظیم نے قبول کی ہے۔