سلو بھائی اپنے دبنگ ایکشن کے بعد اب سروں کے تاروں سے کھیلنے کو تیار

سلمان خان نےگاناسیکھنےکی خواہش کااظہار ایوارڈزکی تقریب کےدوران کیا جس کے بعد انہوں نےاسٹیج پراپنی آوازکاجادو بھی جگایا

سلمان خان نے گانا سیکھنے کی خواہش کا اظہار ایوارڈز کی تقریب کے دوران کیا جس کے بعد ایوشمن کھرانا اور سلمان خان نے اسٹیج پر اپنی آواز کا جادو بھی جگایا۔ فوٹو: آئی اے این ایس

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے نئے اداکار ایوشمن کھرانا سے گلوکاری سیکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔


سلو بھائی نے اپنی اس خواہش کا اظہار اس وقت کیا جب ''رینالٹ اسٹار گلڈ ایوارڈز 2013'' میں ایوشمن اپنی پہلی فلم ''وکی ڈونر'' کے گانے ''پانی دا رنگ'' کے لئے بہترین گلوکار کا ایوارڈ لینے اسٹیج پر آئے۔

ایوشمن کھرانا نے سلمان خان کی اس خواہش پر خوشی کا اظہار کیا اور دونوں اداکاروں نے اسٹیج پر اپنی آواز کا جادو بھی جگایا جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔ وزکرافٹ انٹرنیشنل انٹرٹینمنٹ کی جانب سے منعقدہ اس ایوارڈز شو میں بھارتی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نامور ہستیوں نے شرکت کی۔
Load Next Story