صومالیہ میں کار بم دھماکے میں 10 افراد ہلاک 15 زخمی
دھماكہ خیز مواد سے بھری كار ایک سویلین بس سے ٹكرا گئی جس سے خوفناک دھماكہ ہوا، پولیس حکام
صومالیہ کے دارالحکومت موگادیشو میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے دارالحكومت میں دھماكہ خیز مواد سے بھری كار سركاری ملازمین كی بس سے ٹكرانے كے بجائے ایک سویلین بس سے ٹكرا گئی جس سے خوفناک دھماكہ ہوا۔ کالعدم دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے تعلق رکھنے والے باغی گروپ شباب نے بعد ازاں حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ان کا نشانہ انٹیلیجنس افسر خلیف ارگ تھے تاہم وہ دہشت گردوں کے اس حملے میں زخمی ہوئے۔
زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ صومالیہ میں ستمبر 2012 کے بعد یہ دوسرا بڑا حملہ تھا، ستمبر میں ایک ریسٹورنٹ میں ہونے والے خودکش دھماکے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔