شاکر اللہ جان کے نام پر حکومت اور اپوزیشن میں 90 فیصد اتفاق ہوگیا تھا فضل الرحمان

مسلم لیگ (ن) نے ہم سے مشاورت کیے بغیر شاکر اللہ کا نام واپس لے لیا جس پر ہمیں شدید تحفظات ہیں، مولانا فضل الرحمان


ویب ڈیسک March 18, 2013
چودھری نثار نے کہا کہ شاکر الله جان کا نام خطرناک آدمی سے جوڑا جارہا ہے لیکن ہماری نظر میں شاکر اللہ جان نگراں وزیر اعظم کے لئے انتہائی موزوں اور غیر جانبدار شخص تھے، مولانا فضل الرحمان فوٹو: پی پی آئی/ فائل

TUNIS: جمیعت علمائے سلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نگراں وزیر اعظم کے لئے جسٹس (ر) شاکر اللہ جان کے نام پر حکومت اور اپوزیشن میں 90 فیصد اتفاق ہوگیا تھا۔

ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم کے لئے جسٹس (ر) شاکر اللہ جان کے نام پر حکومت کو 90 فیصد راضی کرلیا تھا لیکن مسلم لیگ (ن) نے ہم سے مشاورت کیے بغیر ان کا نام واپس لے لیا جس پر ہمیں شدید تحفظات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری نثار نے کہا کہ شاکر اللہ جان کا نام خطرناک آدمی سے جوڑا جارہا ہے لیکن ہماری نظر میں شاکر اللہ جان نگراں وزیر اعظم کے لئے انتہائی موزوں اور غیر جانبدار شخص تھے۔

واضح رہے جمیعت علمائے اسلام (ف) سمیت دیگر جماعتوں سے طویل مشاورت کے بعد اپوزیشن کی جانب سے نگراں وزیر اعظم کے لئے جسٹس (ر) ناصر اسلم زاہد، جسٹس (ر) شاکر اللہ جان اور رسول بخش پلیجو کے نام پیش کیے گئے تھے تاہم بعد ازاں مسلم لیگ (ن) نے جسٹس (ر) شاکر اللہ کا نام واپس لے لیا تھا جس پر مسلم لیگ (ن) اور جمیعت علمائے اسلام (ف) میں اختلافات پیدا ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔