شاہینوں کی لمبی اڑان کیویز کے شکار کے لیے بیتاب

گرین شرٹس اپنی مہم کا آغاز3 جنوری کو نیوزی لینڈ الیون کے خلاف ایک روزہ پریکٹس میچ سے کرے گی


Sports Desk December 30, 2017
شاداب خان اور مکی آرتھر نیوزی لینڈ میں ٹیم کو جوائن کریں گے ۔ فوٹو : پی سی بی

شاہینوں نے لمبی اڑان کے بعد کیویز کے دیس میں ڈیرے ڈال لیے اور نیوزی لینڈ کے شکار کے لئے بیتاب ہیں۔

طویل سفر کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں آکلینڈ پہنچ گئی ہے، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے ٹیم کو جوائن کر لیا ہے جب کہ لیگ اسپنر شاداب خان اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی یہیں ٹیم کو جوائن کریں گے، قومی ٹیم ایک روز آرام کے بعد آج نیسلن روانہ ہوگی جہاں کنڈیشنز سے ہم آہنگی کے لیے تربیتی کیمپ لگایا جائے گا۔

گرین شرٹس اپنی مہم کا آغاز3 جنوری کو نیوزی لینڈ الیون کے خلاف ایک روزہ پریکٹس میچ سے کرے گی، قومی ٹیم کیویز کے خلاف 5 میچز کی ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 6 جنوری کو ولنگٹن میں کھیلے گی، 9 جنوری کو نیلسن، 13 جنوری کو ڈونیڈن، 16 جنوری کو ہیملٹن جب کہ آخری ایک روزہ میچ 19 جنوری کو ولنگٹن میں کھیلا جائے گا۔ 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ 22 جنوری کو ولنگٹن، دوسرا میچ 25 جنوری کو آکلینڈ جب کہ تیسرا میچ 28 جنوری کو ماؤنٹ مونگانی میں شیڈول ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں