ڈکیتی کے دوران قتل کرنیوالے 3 مجرموں کو 32 32 سال قید کی سزا

گینگ وارٹارگٹ کلر کیخلاف چالان پیش،ملزم کا اعتراف جرم ،کرایے داری ایکٹ میں ملوث36ملزمان کاجسمانی ریمانڈ۔

گینگ وارٹارگٹ کلر کیخلاف چالان پیش،ملزم کا اعتراف جرم ،کرایے داری ایکٹ میں ملوث36ملزمان کاجسمانی ریمانڈ۔ فوٹو: ایکسپریس

ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کا جرم ثابت ہونے پر عدالت نے 3 مجرموں کو 32، 32 سال کی سزا سنادی۔

ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کا جرم ثابت ہونے پر عدالت نے 3 مجرموں کو 32، 32 سال کی سزا سنادی مجرموں کو مجموعی طور پر 75 ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔ مجرموں میں یاسر خان، موسیٰ جان اور ہاشم شامل ہیں عدالت نے عدم ثبوت کی بنا پر 3 ملزمان کو بری کردیا۔


سرکاری وکیل خیر محمد خٹک کے مطابق مجرم سنگین نوعیت کے جرم کے مرتکب ہوئے سخت سزا کے مستحق ہیں، ملزمان نے 30 اگست 2011 کو بورڈ بیسن کے علاقے میں منی بس کو لوٹا تھا ،مزاحمت پر مجرموں نے مسافر کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا مجرموں کو جرمانے کی عدم ادائیگی پر ایک سال مزید قید بھگتنا ہو گی۔

دریں اثنا پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں لیاری گینگ وار عزیر جان بلوچ گروپ کے بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر کے خلاف چالان عدالت میں پیش کردیا عدالت میں پیش کیے گئے چالان میں کہا گیا ہے کہ ملزم جاوید عرف پٹرول والا نے اپنے جرائم کا اعتراف کرلیا ہے ملزم کے خلاف تھانہ چاکیواڑہ میں قتل اقدام قتل،اغوا برائے تاوان اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات درج ہیں ملزم قتل اور اقدام قتل کے کئی مقدمات میں اشتہاری تھا ملزم لیاری گینگ وار چاکیواڑہ کا کمانڈر تھا ملزم سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا تفتیشی افسر نے ملزم کیخلاف چالان جمع کرا دیا جب کہ عدالت نے چالان پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

علاوہ ازیں جوڈیشل مجسٹریٹ جنونی نے کرایے داری ایکٹ کے مقدمے میں ملوث 36 مالک مکان اور کرایے داروں کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا کرایے داری ایکٹ کی خلاف ورزی پرکلفٹن پولیس نے ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے گلشن اقبال میں گیسٹ ہاؤس چوری کیس میں ملوث مفرور ملزم حمود الرحمن کو عدالت میں پیش کردیا جس پر عدالت نے ملزم کو 2 دن کے ریمانڈ پر عزیز بھٹی پولیس کے حوالے کردیا ملزم کا ایک بھائی اس مقدمے میں جیل میں ہے جبکہ والد کا نام بیماری کے باعث مقدمے سے نکال دیا گیا تھا جب کہ پولیس کے مطابق ملزمان اپنے گیسٹ ہاوس میں رکنے والوں کا سامان اور نقدی چوری کرلیا کرتے تھے۔
Load Next Story