موجودہ حکومت نے ساڑھے 4 سال میں 35 ارب ڈالر قرض لیا

2 ارب 66کروڑ ڈالرگرانٹ، قرض دینے والوں میں عالمی بینک اورچین سرفہرست۔


علیم ملک December 30, 2017
2016-17 کے دوران 10 ارب55 کروڑ ڈالر کا قرضہ حاصل کیا گیا۔ فوٹو: فائل

موجودہ حکومت نے گزشتہ ساڑھے 4 سال میں 35 ارب ڈالر کا غیر ملکی قرضہ لیاہے مختلف مالیاتی اداروں کی جانب سے گرانٹس کی مد میں 2 ارب 66کروڑ ڈالر فراہم کئے گئے۔

دستاویز کے مطابق 2013-14 کے دوران 6 ارب 44 کروڑ ڈالراور 2014-15کے دوران5 ارب 39 کروڑ ڈالر کا قرض لیاگیا۔ 2015-16 کے دوران 6 ارب91کروڑ ڈالر جبکہ 2016-17 کے دوران 10 ارب55 کروڑ ڈالر کا قرضہ حاصل کیا گیا۔

علاوہ ازیں رواں مالی سال کے دوران اکتوبر تک حکومت نے 2 ارب 34 کروڑ ڈالرکا قرض لیا جب کہ پاکستان کو ورلڈ بینک اور چین کی جانب سے سب سے زیادہ قرضہ فراہم کیاگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں