بھارت سے پہلا ٹیسٹ جنوبی افریقہ بھرپور قوت سے وار کو تیار
15رکنی اسکواڈ کا اعلان ڈیل اسٹین اور کپتان فاف ڈوپلیسی کی واپسی۔
ISLAMABAD:
5 جنوری سے کیپ ٹاؤن میں شیڈول پہلے ٹیسٹ کیلیے 15 رکنی پروٹیز اسکواڈ کا اعلان کردیاگیا جب کہ جنوبی افریقہ نے بھارت کیخلاف میدان میں بھرپور قوت کا مظاہرہ کرنے کو تیار ہے۔
جنوبی افریقہ بھارت کیخلاف بھرپور قوت کے ساتھ میدان میں اترے گا تاہم 5 جنوری سے کیپ ٹاؤن میں شیڈول پہلے ٹیسٹ کیلیے 15 رکنی پروٹیز اسکواڈ کا اعلان کردیاگیا۔ زمبابوے کیخلاف باکسنگ ڈے میچ میں باہر بیٹھنے والے ڈیل اسٹین اورکندھے کی سرجری کے بعد مکمل بحالی پانیوالے فاف ڈوپلیسی کی واپسی ہوگئی وہ ابراہم ڈی ویلیئرز سے قیادت کی ذمے داری بھی سنبھال لیں گے، جنھوں نے ان کی عدم موجودگی میں زمبابوے کیخلاف کپتانی کی تھی۔
پروٹیز اسکواڈ مین آل راؤنڈر کرس مورس بھی دستیاب ہیں، وہ میزبان بولنگ اٹیک کا حصہ بن سکتے ہیں، وکٹ کیپرکوائنٹن ڈی کاک بھی ہیمسٹرنگ اسٹرین سے چھٹکارہ پاکر واپس آگئے، وہ بھی سال نوپر شیڈول ٹیسٹ میں شامل ہوسکتے ہیں۔
بھارت کیخلاف ہوم سیریز کے پہلے معرکے میں جنوبی افریقہ نے پوری قوت کے ساتھ میدان میں اترنے کا اعلان کردیا، 6 پوزیشنزکیلیے میزبان سلیکٹرز نے7 بیٹسمینوں کومنتخب کیا ہے، اسی طرح 5 سیمرزکو چنا گیا ہے جس میں سے ممکنہ طور پر چار پلیئنگ الیون کا حصہ بنائے جائیں گے جب کہ بھارت سے اس دورے میں 3 ٹیسٹ میچزکے بعد 6 ون ڈے انٹرنیشنل اور3 ٹوئنٹی20 میچز بھی کھیلے جائیں گے۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا 25 برسوں میں پہلی بار جنوبی افریقہ میں کامیابی کے بلند و بانگ دعوے کررہے ہیں، اس حوالے سے انھوں نے میڈیا مہم جاری کررکھی ہے، جنوبی افریقی ٹیسٹ اسکواڈ میں کپتان فاف ڈوپلیسی کے ہمراہ تجربہ کار بیٹسمین ہاشم آملا، ٹیمبا باووما، کوائنٹن ڈی کاک، تھینس ڈی برائن، ابراہم ڈی ویلیئرز، ڈین ایلجر، کیشو مہاراج، ایڈین مارکیرم، مورن مورکل، کرس مورس، اینڈائل پیلواکیو، ورنون فلینڈر، کیگاسو ربادا اور ڈیل اسٹین شامل ہیں۔
ادھر کوہلی الیون سے سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 13 جنوری 2018 میں سنچورین میں شیڈول کیاگیا ہے جبکہ تیسرا اور اختتامی طویل دورانیے کا معرکہ جوہانسبرگ میں 24 سے 28 جنوری تک کھیلا جائیگا۔