فلموں میں سلمان خان کے ایکشن سین کون کرتا ہے
جب سلمان اسکرین پر غنڈوں کو پیٹتے ہوئے نظر آتے ہیں تو سینما ہال میں موجود لوگ تالیاں بجاکر انہیں داد دیتے ہیں
بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کو ان کے مداح فلموں میں بہترین ایکشن اورولن کو پیٹنے کے لیے بہت پسند کرتے ہیں لیکن کیا واقعی سلمان خان ایکشن سین خود کرتے ہیں اس کا خلاصہ حال ہی میں ہوا جب ان کی جگہ فلموں میں ایکشن سین کرنےوالا شخص منظر عام پر آیا۔
بالی ووڈ ہو یا ہالی ووڈ ہر جگہ فلموں میں اصل اداکاروں کی جگہ ایکشن سین فلمانے کے لیے ان کا باڈی ڈبل ہوتا ہے جو خطرناک اسٹنٹ اور ایکشن سین کرتا ہے لیکن شائقین کو اسکرین پر ایسا لگ رہاہوتا ہے جیسے ولن اور غنڈوں کو اس فلم کا ہیرو ہی ماررہا ہے یا خطرناک اسٹنٹ ہیرو خود ہی کررہا ہے۔
بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کو بھی لوگ ان کے ایکشن کی وجہ سے پسند کرتے ہیں اور جب سلمان اسکرین پر غنڈوں کو پیٹتے ہوئے نظر آتے ہیں تو سینما ہال میں موجود لوگ تالیاں اور سیٹیاں بجاکر انہیں داد دیتے ہیں لیکن شاید سلمان کے چاہنے والے یہ نہیں جانتے کہ ان کا پسندیدہ اداکارانہیں دھوکا دے رہا ہے اور ان کی جگہ اسٹنٹ ان کا باڈی ڈبل کررہا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ''ٹائیگر زندہ ہے'' نے گول مال کا ڈبہ گول کردیا
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان سے بےانتہا مشابہت رکھنے والا پرویز قاضی نامی شخص سلمان کی ہر فلم میں ان کی جگہ غنڈوں کو پیٹتا ہے اور اگر سلمان کسی وجہ سے شوٹنگ میں حصہ نہیں لے پاتے تو پرویز ان کی جگہ شوٹنگ کرتا ہے۔ اگر پرویز کو حقیقت میں دیکھا جائے تو وہ بالکل سلمان کی طرح نظر آتا ہے جب کہ پیچھے سے دیکھنے پر تو کوئی یقین نہیں کرسکتا کہ یہ سلمان خان نہیں بلکہ ان کا باڈی ڈبل ہے۔
سلمان خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم'ٹائیگر زندہ ہے'میں ان کے ایکشن سینز کو بہت زیادہ سراہا جارہا ہے لیکن اس فلم میں بھی متعدد سینز پرویز قاضی نے ہی ادا کیے ہیں۔
ٹائیگر زندہ ہے کے علاوہ پرویز 'دبنگ2'، 'بجرنگی بھائی جان'، 'پریم رتن دھن پایو'، 'ٹیوب لائٹ' میں بھی سلمان کے باڈی ڈبل کی جگہ کام کرچکے ہیں جب کہ وہ 'ریس3' میں بھی سلمان کی جگہ کام کرہے ہیں۔
دوسری جانب پرویز قاضی اس بات کے لئے خدا کا شکر اداکرتے ہیں کہ ان کے اور سلمان کے چہرے میں بےانتہا مشابہت ہے جس کے باعث وہ سلمان خان کے ایکشن سین کرتے ہیں۔