ہر سال 1600 بھارتی فوجی خودکشی کرتے ہیںبھارتی میڈیا کا انکشاف

ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر تعینات بھارتی فوجی دستوں کے حوصلے پست ہوتے جارہےہیں، بھارتی میڈیا


ویب ڈیسک December 30, 2017
گزشتہ 9 سالوں میں ایک ہزار بائیس فوجیوں نے خودکشیاں کی:فوٹو:فائل

بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ ہرسال ایک ہزارچھ سو بھارتی فوجی اپنے ہی ہاتھوں زندگیوں کا خاتمہ کرتے ہیں، گزشتہ 9 سالوں میں ایک ہزار بائیس فوجیوں نے خودکشیاں کی۔

بھارتی اخبار ''ٹائمز آف انڈیا '' کی رپورٹ میں کہا کہ بھارت میں ہر سال 1600 فوجی جوان جنگ کے بغیر ہی مارے جاتے ہیں۔ ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر تعینات بھارتی فوجی دستوں کے حوصلے پست ہوتے جارہےہیں۔ بھارتی اخبار میں خودکشیوں کی وجوہات بیان کی گئی ہیں جن میں مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکتیں، ریاستی طاقت کے استعمال کے باوجود کشمیر میں ناکامی کے ساتھ شدید مزاحمت کو قرار دیا گیا ہے جبکہ سرحدی علاقوں میں تعینات فوجیوں کو صرف دو فیصد الاؤنس ملنا، گھرسے دوری ، فوجی افسروں کا جوانوں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اورچھٹیوں کی درخواستوں کا مسترد ہونا بھی بھارتی فوجیوں کی حوصلہ شکنی کا بڑا سبب ہے۔

دوسری جانب بھارتی وزیرمملکت برائے دفاع سبھاش بھامرکی جانب سے پارلیمنٹ میں پیش کی جانے والی رپورٹ کے مطابق 2009 سے اب تک 9 برسوں میں ایک ہزار 22 بھارتی فوجیوں نے خودکشی کی، 2014 سے 2017 کے درمیان 425 جبکہ 2009 سے 2013 کے درمیان 597 فوجیوں نے مختلف وجوہات کی بنا پر اپنی زندگیوں کا خاتمہ کیا ۔ گزشتہ چار برسوں میں فوج کے 9 افسران اور 26 اہلکاروں نے خودکشی کی، سب سے کم خودکشیوں کے واقعات بحریہ میں دیکھنے میں آئے جہاں دو افسران اور 16 سیلرز نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

واضح رہے کہ بھارت کا بڑا دفاعی بجٹ جو زیادہ ہتھیاروں کی خریداری پر خرچ ہورہا ہے، مگر سہولیات کا فقدان فوجیوں کو خودکشی جیسے سنگین اقدام کی طرف مائل کر رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں