دورہ آسٹریلیا کے دوران بہت کچھ سیکھنے کو ملا صائمہ خان

سروج خان کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز کسی بھی بڑے ایوارڈ سے کم نہ تھا، صائمہ خان

سروج خان کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز کسی بھی بڑے ایوارڈ سے کم نہ تھا، صائمہ خان فوٹو : فائل

اداکارہ صائمہ خان نے کہا ہے کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران بالی وڈ کی معروف کوریوگرافر سروج خان کے ساتھ پرفارم کرنے کے علاوہ بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

ایک طرف تو نیوزی لینڈ اورآسٹریلیا جیسے ممالک میں پہلی بار ڈرامہ کرنے پرفخر تھا تودوسری جانب سروج خان جیسی عظیم کوریوگرافرکے ساتھ کام کرنے کا اعزاز کسی بھی بڑے ایوارڈ سے کم نہ تھا۔ان خیالات کااظہارصائمہ خان نے ''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔




انھوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں منعقدہ شوبہت کامیاب رہے اورڈرامہ دیکھنے کے لیے آنیوالی پاکستانی اورہندوستانی کمیونٹی نے ہمارے کام کوبہت سراہا۔ ایک طرف توہمارے معروف کامیڈینز کے جملے تھے تو دوسری جانب مقبول فلمی گیتوں پرہماری پرفارمنس نے سماں باندھے رکھا۔ انھوں نے کہا کہ جلد ہی یورپ میں منعقدہ شو میں پرفارمنس کے لیے جاؤنگی جس کے معاملات کوان دنوں حتمی شکل دے رہی ہوں۔
Load Next Story