علی حیدر کی نئی پاپ البم 25 مارچ کو ریلیز ہوگی
البم کا ٹائٹل سانگ میں نے اپنی بچپن کی یادوں پر تیار کیا ہے، پاپ اسٹار
معروف پاپ اسٹارعلی حیدرکی نئی پاپ البم '' بچپن کی بادامی یادیں'' امریکن میوزک کمپنی کے پلیٹ فارم سے 25 مارچ کودنیا کے بیشترممالک میں بیک وقت ریلیزہوگی۔
البم میں 12 گیت شامل ہیں جن کی ریکارڈنگ کراچی میں کی گئی تھی۔ البم کی لانچنگ کے حوالے سے اہم تقریب کا انعقاد ممبئی میں کیا جائے گا جب کہ پاکستان میں بھی ایک پروقار تقریب کراچی میں منعقد کی جائے گی۔ اس حوالے علی حیدرنے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ البم کا ٹائٹل سانگ میں نے اپنی بچپن کی یادوں پرتیارکیا ہے۔ یہ گیت بہت سے لوگوں کے بچپن کی عکاسی کرے گا۔
اس گیت میں جہاں بچپن کی شرارتیں دکھائی دینگی وہیں بچپن میں والدین کا پیار اور بہت سی سنہری یادیں شامل ہونگی۔ انھوں نے کہا کہ البم میں شامل دیگرگیت بھی مختلف موضوعات کی عکاسی کرینگے لیکن اس البم کی خاص بات یہ ہے کہ تمام عمرکے لوگوں کی پسند کومدنظررکھتے ہوئے گیت بنائے گئے ہیں اوریہ انٹرنیٹ پربھی مل سکیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں علی حیدرنے بتایا کہ پانچ برس قبل پاپ البم مارکیٹ میں آئی تھی لیکن اس کے بعدمیری زندگی میں کچھ حیرت انگیز تبدیلیاں آئیں کہ میری منزل ہی بدل گئی تھی مگراب صورتحال کچھ اورہے۔ میں باقاعدگی سے پاپ میوزک پر کام کررہاہوں۔ مجھے امید ہے کہ میری نئی البم کے گیت سننے کے بعد لوگ '' پرانی جینز'' کی طرح اس کو بھی یاد رکھیں گے۔