اے پی سی میں شامل جماعتیں نواز شریف سے خوفزدہ ہیں رانا ثنا
اے پی سی میں بیٹھے لوگوں کے خود آپس میں اختلافات ہیں، وزیر قانون پنجاب
PESHAWAR:
وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ طاہر القادری کی آل پارٹیز کانفرنس میں شامل جماعتیں نواز شریف سے خوفزدہ ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے ایک بیان میں کہا کہ عوامی تحریک کی کل جماعتی کانفرنس کا مقصد سانحہ ماڈل ٹاؤن کو بنیاد بنا کر ن لیگ کی سیاست کو ختم کرنا ہے، جب کہ اے پی سی میں بیٹھے لوگوں کے خود آپس میں اختلافات ہیں۔ رانا ثنا نے کہا کہ عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری لاشوں پر سیاست کر رہے ہیں اور آل پارٹیز کانفرنس ان کا سیاسی ایجنڈا ہے، جبکہ اے پی سی میں شامل سیاسی جماعتیں نواز شریف سے خوفزدہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ ماڈل ٹاؤن پر طاہر القادری کی آل پارٹیز کانفرنس
واضح رہے کہ لاہور میں تحریک منہاج القرآن کے مرکز میں طاہر القادری کی سربراہی میں سانحہ ماڈل ٹاؤن پر آل پارٹیز کانفرنس ہورہی ہے جس میں تمام اپوزیشن جماعتیں شریک ہیں۔