ایران میں مہنگائی کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں، عرب میڈیا کا دعویٰ


ویب ڈیسک December 30, 2017
حکومت مخالف مظاہرے اب ملک کے 8 بڑے شہروں تک پھیل گئے ہیں۔ : فوٹو : سوشل میڈیا

PESHAWAR: ایران میں مہنگائی کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں شدت آگئی ہے جب کہ احتجاج پر قابو پانے کے لیے درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران میں ایک ہی ہفتے میں انڈوں کی قیمتیں دو گنا ہونے اور ایرانی صدر کی جانب سے آئندہ بجٹ میں دیگر ممالک جانے والے اپنے مسافروں پر ٹیکس میں اضافے کی تجویز کے بعد ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے پھوٹ پڑے۔ مظاہرے اس وقت پرتشدد ہوگئے جب پولیس کی جانب سے مظاہرین کو روکنے کے لئے آنسو گیس اور واٹرگنز کا استعمال کیا گیا۔ اس دوران 52 افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا۔




عرب میڈیا کے مطابق ایران کے علاقے لورستان میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کے دوران مظاہرین قابو نہ آئے تو پولیس کو فائرنگ کرنا پڑی جس کے نتیجے میں تین افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جب کہ متعدد زخمی ہیں۔




شہریوں کی گرفتاریوں کے بعد مظاہروں کا دائرہ کار بڑھ کر حکومت مخالف احتجاج تک پھیل گیا ہے، مظاہرین سیاسی قیدیوں کی رہائی اور پولیس کی جانب سے تشدد ختم کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔


Protest in the coastal city of Bandar Abbas #Iran pic.twitter.com/ynj2qSrA0W




حکومت کی جانب سے غیرقانونی اجتماع کے خلاف وارننگ جاری ہونے کے باوجود ملک بھر سے سوشل میڈیا پر احتجاج کی کالز دی جا رہی ہیں اور اب مظاہروں کا سلسلہ 8شہروں تک پھیل گیا ہے جب کہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی احتجاج کی ویڈیوز میں سیکیورٹی فورسز اور عوام کے مابین ہونے والی جھڑپیں دیکھی جا سکتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |