گاؤں سے بے دخلی رکن اسمبلی کیخلاف دیہاتیوں کا مظاہرہ و دھرنا

ٹائر جلائے، زمین پر قبضہ اور لوٹ مار کا الزام، ہمارے ووٹوں سے منتخب پی پی رکن اسمبلی ہم پر ہی ظلم کررہے ہیں، مظاہرین

ٹائر جلائے، زمین پر قبضہ اور لوٹ مار کا الزام، ہمارے ووٹوں سے منتخب پی پی رکن اسمبلی ہم پر ہی ظلم کررہے ہیں، مظاہرین فوٹو: فائل

WELLINGTON:
گاؤں سے بے دخلی کی کوشش پر رکن سندھ اسمبلی کے خلاف سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے، نعرے لگائے اور ٹائر نذر آتش کیے۔

تفصیلات کے مطابق رکن سندھ اسمبلی اور پی پی رہنما فدا حسین ڈیرو کے خلاف گاؤں ارباب علی چانڈیو اور گاؤں حبیب ساند کے سیکڑوں مکینوں نے کھنڈو روڈ سے ریلی نکالی اور نعرے لگائے، ریلی میں شریک افراد ٹنڈو آدم کے محمدی چوک پہنچے جہاں انھوں نے دھرنا دیا اور ٹائر نذر آتش کیے جس کی وجہ سے ٹریفک معطل ہوگئی۔




احتجاج کی قیادت کرتے ہوئے گہرام خان مری اور دیگر نے میڈیا کو بتایا کہ ہم گاؤں ارباب علی چانڈیو، گاؤں حبیب ساند میں 60 برس سے رہ رہے ہیں، فدا حسین ڈیرو کافی عرصے سے ہمارے گوٹھوں پر قبضہ کرنے اور ہمیں بے دخل کرنے کی کوشش کررہا ہے اورہمارے خلاف جھوٹے مقدمات داخل کرادیے ہیں، ہم پی پی کے ووٹرز ہیں ہمارے ووٹوں سے کامیاب ہونے کے بعد ایم پی اے ہم پر ہی ظلم کررہا ہے۔
Load Next Story