عمر کوٹ حکومت کے خاتمے پر ن یوتھ ونگ کا یوم نجات

مٹھائیاں تقسیم کی، پی پی نے عوام کو مہنگائی و بدامنی کے تحفے دیے، نعمان امین

مٹھائیاں تقسیم کی، پی پی نے عوام کو مہنگائی و بدامنی کے تحفے دیے، نعمان امین

مسلم لیگ ن یوتھ ونگ عمر کوٹ کے تحت ضلعی صدر نعمان امین کی قیادت میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے پی پی حکومت کے خاتمے کی خوشی میں یوم نجات منایا۔


جس میں ڈویژنل جنرل سیکریٹری رضوان سنی، تعلقہ صدر محسن مجید، شہزاد رفیق، ڈاڑھو مستانہ بھیل سمیت کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شہر کے مختلف مقامات پرمٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔ شرکا سے خطاب کرتے ہوئے نعمان امین نے کہاکہ پی پی کا 5 سالہ دور حکومت تاریخ کا سیاہ ترین دور تھا۔

حکمرانوں نے عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے اپنے بینک بیلنس میں اضافہ کیا، عوام کو بدامنی، قتل و غارت، مہنگائی اور بھوک و افلاس کے تحفے دیے جبکہ حکمرانوں نے جاتے جاتے قومی خزانے کو بیدردی سے لوٹا۔
Load Next Story