پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائنری کو آپریشنل کردیا گیا

نئی ریفائنری کا 72 گھنٹے کا ٹرائل مکمل، پیداوار ایک لاکھ 25 ہزار بیرل یومیہ ہے۔


Business Reporter March 19, 2013
ملکی ریفائننگ کی موجودہ صلاحیت بڑھ کر 18.5ملین میٹرک ٹن سالانہ ہوجائیگی۔ فوٹو: فائل

INDIA: بائیکو کی 120,000 بیرل فی دن کی نئی ریفائنری نے کامیابی کے ساتھ 72گھنٹے کی ٹرائل پروڈکشن حاصل کرلی ہے۔

نئی ریفائنری نے 60 فیصد کی گنجائش پر یہ ٹرائل مکمل کیا ہے۔ ریفائنری نے نافتھا، کیروسین، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور ہائی اسپیڈ فرنس آئل ریفائن کیے۔ 72گھنٹے کے مستقل آپریشن کے بعد ریفائنری تکنیکی بنیادپر مکمل تیار ہے اور مستقل طورپر آئل پراڈکشن تیار کرسکتی ہے۔

بائیکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر قیصر جمال نے اس موقع پر کہا کہ ہم نے پاکستان کی سب سے بڑی ریفائنری کوپاکستانی ہنر مندوں کی مدد سے مکمل آپریشنل کردیا ہے۔نئی ریفائنری کی بدولت ملکی ریفائننگ کی موجودہ صلاحیت 12.5 ملین میٹرک ٹن سے بڑھ کر 18.5 ملین میٹرک ٹن سالانہ ہوجائیگی۔



ایک لاکھ 25 ہزار بیرل روزانہ کی پیداواری صلاحیت والی پاکستان کی سب بڑی آئل ریفائنری مکمل پیداواری صلاحیت کے ذریعے تقریباًسالانہ 1.6 ملین ٹن ہائی اسپیڈ فرنس آئل، 2.4 ملین ٹن ہائی اسپیڈ ڈیزل ، 1.1ملین ٹن سالانہ موٹر گیسولین اور 0.8 ملین ٹن ایل پی جی کی پیداوار فراہم کریگی۔ یہ تمام مصنوعات فی الحال کم پیداواری صلاحیت کی وجہ سے درآمد کی جارہی تھیں جوکہ نئی ریفائنری سے پیداوار کے آغاز کے بعد ملک میں ہی ریفائن کی جاسکیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |