ڈی جی سول ایوی ایشن کے رویئے کے خلاف افسران وملازمین کی بغاوت

مزید 32 ایڈیشنل ڈائریکٹرز نے ڈی جی سول ایوی ایشن کے خلاف ہتک آمیز سلوک کے معاملے پر درخواست دیدی۔


ویب ڈیسک December 30, 2017
ڈی جی سی اے اے کے خلاف ایوی ایشن ڈویژن کو ارسال کیے گئے خطوط کی تعداد 3 ہوگئی فوٹو:فائل

OTTAWA: ڈی جی سول ایوی ایشن کے رویئے کے خلاف افسران و ملازمین کی بغاوت کے بعد انتظامی ڈھانچہ مفلوج ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن ایئر مارشل ریٹائرڈ عاصم سلیمان کے ملازمین کے ساتھ رویے کو سینئر افسران وملازمین نے ہتک آمیز قرار دیتے ہوئے سخت موقف اختیار کیا اور مشیر ہوا بازی کو خط تحریر کیا جس میں ادارے کے سربراہ کی دماغی حالت کو مشکوک قرا ر دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ ان کا طبی معائنہ کرایا جائے اور ان کی جگہ کسی سنجیدہ اور اہل آفیسر کا تقرر کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق آج مزید 32 ایڈیشنل ڈائریکٹرز نے ڈی جی سول ایوی ایشن کے خلاف ہتک آمیز سلوک کے معاملے پر درخواست دی جب کہ ڈی جی سی اے اے کے خلاف ایوی ایشن ڈویژن کو ارسال کیے گئے خطوط کی تعداد 3 ہوگئی اور ائیرٹریفک کنٹرولرگلڈ بھی ڈی جی کے خلاف افسران وملازمین کے مؤقف کی تائید کرچکا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے ایئر مارشل ریٹائرڈ عاصم سلیمان کو نومبر 2015 کو ڈی جی سول ایوی ایشن مقررکیا تھا اور اپنی تقرری کے بعد سے ہی ڈی جی تمام افسران و اہلکاروں کے خلاف انتہائی اقدامات اٹھارہے ہیں اور خاص طورپر توہین آمیز اور گندی زبان استعمال کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں