خاران میں آئل ٹینکر کی ایف سی کی گاڑی کو ٹکر 5 اہلکار شہید

ایف سی اہلکار ایرانی ڈیزل کے اسمگلروں کا تعاقب کررہے تھے اس دوران تیز رفتار آئل ٹینکر نے گاڑی کو ٹکر ماردی


ویب ڈیسک December 30, 2017
وزیراعلی بلوچستان کی متعلقہ حکام کو ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت، فوٹو : فائل

بلوچستان کے ضلع خاران میں آئل ٹینکر نے ایف سی کی گاڑی کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 5 اہلکار شہید ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق خاران میں ایف سی اہلکار ایرانی ڈیزل کے اسمگلروں کا تعاقب کررہے تھے اس دوران تیز رفتار آئل ٹینکر نے گاڑی کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 5 اہلکار شہید ہوگئے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری نے واقعے میں ایف سی اہلكاروں كی شہادت پر گہرے دكھ اور افسوس كا اظہار كیا ہے۔ انہوں نے افسوس ناک حادثے میں شہید ہونے والے ایف سی اہلكاروں كے خاندانوں كے ساتھ تعزیت و ہمدردی كا اظہار كرتے ہوئے شہید اہلكاروں كے درجات كی بلندی اور لواحقین كے لیے صبر جمیل كی دعا كی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حكام كو ایرانی ڈیزل كی اسمگلنگ میں ملوث آئل ٹینكروں كے خلاف سخت كارروائی عمل میں لا نے اور اس پر فوری عمل درآمد كی ہدایت كی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں