ایس ای سی پی نے ای۔انشورنس سروئیر سسٹم متعارف کرادیا

انشورنس سروئیر کمپنیوں کی رجسٹریشن، لائسنسنگ اور سالانہ تجدید آن لائن کی جائیگی


Business Reporter March 19, 2013
سسٹم 23 مارچ سے کام شروع کردیگا، آگہی کیلیے کراچی، لاہور میں سیمینار منعقد کیے جائینگے۔ فوٹو: فائل

سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے انشورنس سروئیر کمپنیوں کی رجسٹریشن، لائسنس اور سالانہ تجدید کی درخواستوں کی وصولیوں کے لیے آن لائن سسٹم (ای۔انشورنس سروئیر) متعارف کرادیا ہے۔

ای۔انشورنس سروئیر سسٹم 23 مارچ سے کام شروع کر دے گا جس کے بعدا نشورنس سروئیر کمپنیوں سے دستاویزی درخواستیں وصول نہیں کی جائیں گی، ا نشورنس سروئیر کمپنیوں سے انٹرنیٹ کے ذریعے درخواستیں جمع کرنے کا آن لائن سسٹم ایس ای سی پی کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارمنٹ نے وضح کیا ہے۔ آن لائن سسٹم کے ذریعے انشورنس سروئیر زکی رجسٹریشن، لائسنس کے حصول یا تجدید کے لیے درخواستیں انٹر نیٹ کے ذریعے جمع کروائی جا سکتی ہیں۔



آن لائن درخواست جمع کروانے کے لیے متعلقہ کمپنی یا کمپنی کے نمائندے کو ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر دیے گئے مجوزہ لنک پر دستیاب رجسٹریشن فارم کو مکمل کر کے آن لائن ہی جمع کروانا ہو گا۔ فارم جمع کروانے سے پہلے متعلقہ شخص کو رجسٹریشن فارم پر اپنے ڈیجیٹل دستخط بھی ثبت کرنا ہوں گے۔

یہ ڈیجیٹل دستخط نیشنل انسٹیٹیوشنل فیسیلی ٹیشن ٹیکنالوجیز (این ۔آئی ۔ایف۔ٹی ) سے حاصل کیے جا سکتے ہیں، انشورنس سروئیرز کے لیے رجسٹریشن کی آن لائن سہولت سے نہ صرف درخواست جمع کروانے کے پرانے کاغذی طریقہ کار کا خاتمہ ممکن ہو گا بلکہ وقت اور وسائل کی بچت بھی ہو گی۔ انشورنس سروئیرز کو آن لائن درخواستیں جمع کروانے کے طریقہ کار کے بارے میں آگہی فراہم کرنے کے لیے کراچی اور لاھور میں سیمینار منعقد کیے جائیں گے جہاں انشورنس سروئیرز کو انٹر نیٹ کے ذریعے درخواست جمع کروانے کے طریقہ کار سے آگاہ کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |