لانڈھی سے 36 افراد زیر حراست ٹارچر سیل پکڑا گیا
بروہی گوٹھ اور ریڑھی گوٹھ میں آپریشن کے دوران کلاشنکوف، رپیٹر، ٹی ٹی پستول سمیت 69 ہتھیار برآمد
رینجرز نے لانڈھی میں آپریشن کرتے ہوئے 36 افرادکو حراست میں لے کر بڑی تعداد میں ہتھیار برآمد کرلیے جبکہ کارروائی کے دوران ایک ٹارچر سیل بھی برآمد کیا گیا۔
حراست میں لیے گئے افراد کو تفتیش کی غرض سے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا،تفصیلات کے مطابق رینجرز نے گزشتہ روز لانڈھی کے علاقے بروہی گوٹھ اور ریڑھی گوٹھ میں آپریشن کیا اس دوران رینجرز اہلکاروں کی بڑی تعداد علاقے کے داخلی و خارجی راستوں پر تعینات رہی اور علاقے میںکسی کو بھی داخل ہونے یا علاقے سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
آپریشن کے دوران علاقے میں آمدورفت مکمل طور پر معطل رہی ، اہلکاروں نے گھر گھرتلاشی کا عمل شروع کیا جوکئی گھنٹے تک جاری رہا ، آپریشن میں لیڈی سرچر بھی ہمراہ تھیں،رینجرز نے کارروائی کے دوران 36 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا اورآنکھوں پر پٹیاں باندھ کر پوچھ گچھ کی غرض سے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
علاقے میں آپریشن کے دوران مختلف اقسام کے 69 ہتھیار برآمد کیے گئے ، برآمد کیے گئے ہتھیاروں میں کلاشنکوف ، رپیٹر ، مختلف اقسام کی رائفلیں ، ٹی ٹی پستول،درجنوں راؤنڈ اورکارتوس بھی شامل ہیں،آپریشن کے دوران بروہی گوٹھ سے ایک ٹارچر سیل بھی برآمد ہوا ، ٹارچر سیل سے ایذا رسانی کے آلات بھی قبضے میں لے لیے گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ حراست میں لیے گئے افراد میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں اور کالعدم تنظیموں سے کارندے بھی شامل ہیں، آپریشن میں موٹر سائیکل سوار دستے اور کمانڈوز بھی شامل تھے، علاقے سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کارروائی کے دوران آمدورفت بند ہونے کے باعث مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔