ہاؤسنگ سوسائٹی میں جعلسازی کے الزام میں گرفتار وکیل کا جسمانی ریمانڈ

ملزم اعجاز احمد ایڈووکیٹ نے مرحوم اکرم علی چیمہ ایڈووکیٹ کے پلاٹ کو اپنے بھائی افضال احمد کے نام الاٹ کرادیا تھا۔


Staff Reporter March 19, 2013
عدالت نے مقابلے اور اقدام قتل کے الزام میں کالعدم مذہبی تنظیم کے 4 کارکنان کو جیل بھیج دیا، ملزمان کیخلاف چالان جمع کرانے کا حکم۔ فوٹو: فائل

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی عزیزالرحمن نے جعل سازی اوردھوکا دہی کے الزام میں گرفتار ملزم اعجاز احمد ایڈووکیٹ کو پانچ روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا ہے۔

استغاثہ کے مطابق ملزم نے 2005 میں اس وقت کے جنرل سیکریٹری کراچی بار ہاؤسنگ سوسائٹی محمد شفیق شیخ سے ملی بھگت کرکے مرحوم اکرم علی چیمہ ایڈووکیٹ کے پلاٹ کواپنے بھائی افضال احمدکے نام الاٹ کردیا تھا اور 2006 میں جنرل سیکریٹری نے جعلی دستاویزات پر پلاٹ لیز کردیا تھا اورلیز پیپر میں تحریر کیا کہ مرحوم وکیل اور خریدار دونوں ان کے روبرو پیش ہوئے تھے اور محروم کی رضامندی پر پلاٹ لیز کیا ہے۔

موجودہ جنرل سیکریٹری محمود قریشی نے سوسائٹی میں لاکھوں روپے فراڈ پر انھوں نے مذکورہ ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی کورٹ میں مقدمہ درج کرادیا تھا، پولیس نے مذکورہ وکیل کو گرفتار کرکے فاضل عدالت سے ریمانڈ حاصل کیا جبکہ مقدمے میں نامزد دیگر وکلا کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔



جوڈیشل مجسٹریٹ غربی سہیل احمد لغاری نے پولیس مقابلہ ،اقدام قتل اور آتش گیر مواد رکھنے کے الزام میں گرفتار کالعدم مذہبی تنظیم کے سیف الرحمن ، محمد علی،عبدالغنی اور زاہد گل کو پبلک پراسیکیوٹر سید شمیم احمد کی استدعا پر جیل بھیج دیا ہے پیرکوسی آئی ڈی نے ملزمان کو فاضل عدالت میں پیش کیا تھا۔

اس موقع پر وکیل سرکار نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان سے تفتیش مکمل کرلی ہے ، شواہد موصول ہوچکے ہیں ملزمان کے خلاف چالان کیا جاسکتا ہے اور عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی تھی فاضل عدالت نے ملزمان کے خلاف چالان جمع کرانے کا حکم دیا اور ملزمان کو جیل بھیج دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں