مشکلات کے باوجود پارٹی نہیں چھوڑوں گا چوہدری نثار

خوشامدیوں اور مفاد پرستوں کی طرح پارٹیاں بدلنے والانہیں، سابق وزیر داخلہ


Numaindgan Express December 31, 2017
خوشامدیوں اور مفاد پرستوں کی طرح پارٹیاں بدلنے والانہیں، سابق وزیر داخلہ۔ فوٹو: فائل

ن لیگ کے مرکزی رہنما اورسابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ ہزار مشکلات کے باوجود پارٹی نہیں چھوڑوں گا۔

ٹیکسلا کے نواحی علاقے لوہسرشرفو میں پارٹی کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ خوشامدیوں اور مفاد پرستوں کی طرح پارٹیاں بدلنے والانہیں تاہم ہزار مشکلات کے باوجود پارٹی نہیں چھوڑوں گا۔

 

چوہدری نثار نے کہا کہ یہ ن لیگ حکومت کا طرہ امتیازہے کہ اس نے ہمیشہ اپنے دور اقتدار میں مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کیا اور ہماری حکومت نے پی اوایف کے ملازمین کیلیے 20 فیصد بونس کا اعلان کیا لیکن ہماری حکومت کے جاتے ہی یہ بونس واپس لے لیاگیا لیکن جب ہم دوبارہ برسر اقتدارآئے توہم نے یہ بونس مزید بڑھاکرمزدوروں کودیا۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اس علاقے کے اسٹیٹ آف دی آرٹ ''واہ جنرل اسپتال'' کا آئندہ ماہ افتتاح کریںگے، ہم نے اپنے دور اقتدار میں سیکڑوں نوجوانوں کو روزگار دیا اور اب ایک مرتبہ پھر نوجوانوں کو ملازمتیں دلوائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں