سائٹ میں شہید پولیس اہلکاروں کی آبائی علاقوں میں تدفین

زوہیب خان اور راجا خان کی نماز جنازہ اور تدفین میں ایس آر پی کے اعلیٰ افسران کی شرکت.


Staff Reporter March 19, 2013
راجا خان / زوہیب خان فوٹو : فائل

سائٹ میں جاں بحق سندھ ریزرو پولیس کے اہلکاروں کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کو سائٹ ہارون آباد میں مصطفی مسجد کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے پولیس موبائل پر حملہ کرکے ایس آر پی کے اہلکار زوہیب خان اور راجا خان کو شہید کردیا تھا۔

اے آئی جی ایس آر پی قاضی کامران خورشید نے ایکسپریس کو بتایا کہ دونوں اہلکاروں کو ملزمان نے 12، 12 گولیاں ماریں ، کانسٹیبل زوہیب خان بیلٹ نمبر 10210 کی میت ان کے رشتے دار عطا اللہ کے حوالے کرکے آبائی علاقے حیدرآباد روانہ کی گئی ،جہاں ایس آر پی ہیڈ کوارٹرز حیدرآباد میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی۔



نماز جنازہ و تدفین میں ایس آر پی حیدرآباد کے افسران نے شرکت کی ، کانسٹیبل راجہ خان بیلٹ نمبر 5855 کی میت ان کے بہنوئی کے حوالے کرکے میرپور خاص روانہ کی گئی جہاں انھیں پورے اعزاز کیساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا،نماز جنازہ میں اہل خانہ ، عزیز و اقارب کے علاوہ ایس آر پی کے افسران اور اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں