بھارت نے آسٹریلیا کو ایک بار پھر خاک چٹا دی سیریز میں فتح

پہلی بار حریف سے مسلسل3 ٹیسٹ جیتے،کینگروز کی 25 برس بعد شرمناک ناکامیاں.


Sports Desk March 19, 2013
موہالی ٹیسٹ: آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر بھارتی بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کو رن آؤٹ کررہے ہیں، ان کی اننگز 21 رنز تک محدود رہی ۔ فوٹو : اے ایف پی

بھارت نے آسٹریلیاکو ایک بار پھر خاک چٹا دی، میزبان نے پہلی مرتبہ کینگروزکے خلاف لگاتار تین ٹیسٹ میچز جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

موہالی میں 6 وکٹ سے فتح کی بدولت چار میچز کی سیریز میں 3-0 سے حتمی برتری بھی حاصل ہوگئی، 133 رنز کا ہدف آخری گھنٹے میں حاصل کیا،آسٹریلیا کو 25 برس بعد شرمناک ناکامیوں کا منہ دیکھنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق میزبان سائیڈ نے فتح کیلیے 133 رنز کا آسان ہدف4 وکٹیں گنوا کر حاصل کیا، مرلی وجے (26) کو ڈوہرٹی کی گیند پر ہیڈن نے اسٹمپڈ کیا، پجارا(28) ناتھن لیون کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، ویرت کوہلی (34) کو سڈل نے ہیوز کی مدد سے قابو کیا، سچن ٹنڈولکر 34 کے انفرادی اسکور پر رن آئوٹ ہوئے۔



دھونی (18) اور جڈیجا (8) نے ٹیم کو ہدف تک پہنچایا۔ اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم 223 رنز پر آئوٹ ہوئی، رویندرا جڈیجا نے آخری روز تین وکٹیں لیں۔ ڈیبیو پر تیز رفتار سنچری جڑنے والے شیکھر دھون کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف پہلی بار اور مجموعی طور پر تیسری مرتبہ ایک سیریز کے تین ٹیسٹ جیتے،ٹیم کی ہوم گرائونڈز پرحریف کے خلاف مسلسل چھٹی ٹیسٹ فتح ہے، آسٹریلیا 1988-89 کے بعد پہلی مرتبہ ایک سیریز کے تین ٹیسٹ ہارا،اسے تین یا اس سے زیادہ ٹیسٹ میچز کی سیریز میں صرف دو مرتبہ کلین سوئپ شکست ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں