کراچی میں نیوایئر نائٹ پر سی ویو جانے پر پابندی ختم
وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی آئی جی ساؤتھ کو سی ویو سے کنٹینر اور رکاوٹیں ہٹانے کے احکامات دے دیئے
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں شہریوں کو نیو ایئرنائٹ پر سی ویو جانے کی اجازت دیدی۔
مراد علی شاہ نے کراچی کے شہریوں کو نیو ایئرنائٹ پر سی ویو جانے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کے شہری ذمے دار ہیں اس لیے انہیں نیو ایئر نائٹ پر سی ویو جانے سے نہ روکا جائے۔ انہوں نے ڈی آئی جی ساؤتھ کو سی ویو سے رکاوٹیں ہٹانے کے احکامات دے دیئے اورکہا کہ کراچی کے شہری ذمے دارہیں، مسائل پیدا نہیں کریں گے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ شہری سال نوپرخوشی ضرور منائیں مگردوسروں کی خوشی کا بھی خیال رکھیں جب کہ ہوائی فائرنگ کی کسی کو بھی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔
ادھر وزیرداخلہ سندھ سہیل انورسیال نے بھی پولیس کو دفعہ 144 کی پابندی پرعملدرآمد کرانے کی ہدایت دی ہے۔ وزیرداخلہ سندھ نے کہا کہ نئے سال کے آغاز پر کوئی سڑک بند نہیں کی جائے گی۔ سہیل انورسیال نے ڈیفنس، کلفٹن کی شاہراہوں سے فوری طور پر کنٹینر ہٹانے کا حکم دے دیا۔