قومی اسنوکرآصف نے ابتدائی ناکامی کا ازالہ کردیا
خیبر پختونخوا کے رمبیل گل نے حیران کن طور پر محمد سجاد کو مات دے دی.
اسنوکرکے ورلڈ چیمپئن محمد آصف نے قومی اسنوکر چیمپئن شپ کی ابتدائی ناکامی کا ازالہ کردیا۔
کراچی جیمخانہ میں جاری ایونٹ کے دوسرے دن انھوں نے عامر شہزاد کو 4-0 سے آؤٹ کلاس کردیا، ان کی جیت کا اسکور95-12،61-08،84-39 اور 58-51 رہا، پہلے دن آصف کو محمد اشتیاق کے ہاتھوں4-3 سے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا، خیبر پختونخوا کے رمبیل گل نے محمد سجاد کو4-3 سے اپ سیٹ شکست دی۔
ابتدائی طور پر رمبیل دو فریمز کے خسارے میں تھے لیکن انھوں نے زبردست کم بیک کرتے ہوئے بازی پلٹ دی، رمبیل کو ابتدائی فریمز میں16-88 اور 27-72 سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،انھوں نے تیسرا اور چوتھا فریم بالترتیب 83-43 اور 63-14 سے جیت کر مقابلے میں واپسی اختیار کی۔
پانچویں فریم میں محمد سجاد نے63-15 سے کامیابی پائی لیکن چھٹے فریم میں47-34 سے ملنے والی شکست نے ان کی برتری ختم کردی، ساتویں اور فیصلہ کن فریم میں رمبیل نے61-51 کے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیت کو اپنا مقدر بنالیا، عمران شہزاد نے پاکستان کے سابق نمبر2 سلطان محمد کو ہرادیا، سہیل شہزاد نے محمد عذیر پر4-2 سے کامیابی حاصل کی۔
پنجاب کے محمد جاوید کو بلوچستان کے عبدالرحمان کیخلاف 4-1 سے آسان فتح ملی، دوسرے دن کا بہترین میچ شرجیل محمود اور فرحان نور کے درمیان رہا، دونوں پلیئرز کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا لیکن جیت شرجیل کو 4-3 سے ملی، عامر رشید نے شفیع اللہ کو4-0 سے زیر کرلیا۔