مردان میں انتظامیہ کی غفلت اسپتال کے باہر پیدا ہونے والا بچہ جاں بحق

غفلت برتنے پر میڈیکل کمپلیکس کی 5 لیڈی ڈاکٹرز اور 3 اسٹاف نرسز کو معطل کردیا گیا


ویب ڈیسک December 31, 2017
ڈاکٹر نے وارڈ میں جگہ نہ ہونے پر مریضہ کو ایک ہفتے بعد آنے کا کہہ کر واپس بھیج دیا تھا فوٹو:اسکرین گریب

خیبرپختون خوا کے شہر مردان میں مریضہ نے اسپتال کے باہر ہی بچے کو جنم دے دیا تاہم شدید سردی کے باعث بچہ جانبر نہ ہوسکا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب اور سندھ کے بعد اب خیبر پختون خوا کے شہر مردان میں بھی خاتون نے اسپتال کے باہر ہی بچے کو جنم دے دیا شدید سردی کے باعث بچہ جانبر نہ ہوسکا اور پیدا ہوتے ہی موت کی آغوش میں چلاگیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سیالکوٹ میں مرکز صحت کا گیٹ بند ہونے کی وجہ سے دروازے پر ہی بچے کی پیدائش

لواحقین کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات مریضہ 27 سالہ ریحانہ کو مردان میڈیکل اسپتال لایا گیا لیکن لیڈی ڈاکٹر نے وارڈ میں جگہ نہ ہونے اور بچے کی پیدائش میں ایک ہفتے کا وقت بتاکر واپس بھیج دیا، مریضہ کی حالت چند ہی لمحوں میں غیر ہوگئی اور اس نے اسپتال کے باہر ہی بچے کو جنم دے دیا۔ شدید سردی اور سہولیات نہ ہونے کے باعث بچے نے میڈیکل کمپلیکس کے سامنے ہی دم توڑ دیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: حیدرآباد میں خاتون نے بچے کو رکشے میں جنم دے دیا

دوسری جانب وزراتِ صحت خیبرپختون خوا کا کہنا ہے کہ غفلت برتنے پر میڈیکل کمپلیکس کی 5 لیڈی ڈاکٹرز اور 3 اسٹاف نرسز کو معطل کردیا گیا ہے، معطل ہونے والی ڈاکٹرز میں ڈاکٹرصائمہ، ڈاکٹرنزہت اشتیاق، ڈاکٹرنازیہ، ڈاکٹرمضہدہ اور ڈاکٹرماریہ شامل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |