ڈیوس کپ ٹائی اعصام الحق بھی پاکستانی ٹیم میں شامل

نیوزی لینڈ سے مقابلے کیلیے قومی دستہ 31 مارچ کو لاہور سے میانمار روانہ ہوگا.


Sports Reporter March 19, 2013
نیوزی لینڈ سے مقابلے کیلیے قومی دستہ 31 مارچ کو لاہور سے میانمار روانہ ہوگا. فوٹو: فائل

پاکستان ٹینس فیڈریشن کی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کیخلاف ڈیوس کپ ٹائی کیلیے5 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔

اعصام الحق قریشی، محمد عامر، عقیل خان ، محمد یاسرخان اور کوچ و نان پلیئنگ کپتان محمد خالد پر مشتمل قومی دستہ 31 مارچ کو لاہور سے میانمار روانہ ہوگا۔ ٹائی5 سے7 اپریل تک کھیلی جائیگی۔



ایونٹ کی تیاری کیلیے قومی پلیئرز کاکیمپ بدھ سے لاہور میں شروع ہورہا ہے اور29 مارچ تک جاری رہے گا۔ ٹینس حکام کے مطابق نیوزی لینڈ کیخلاف مقابلے میانمارمیں گراس کورٹ پر ہونے کی وجہ سے پاکستانی ٹیم فیورٹ ہے، لاہور میں کیمپ کے دوران بھی پلیئرز کو ایسی ہی تربیت دی جائے گی۔

دریں اثنا انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ڈیوس کپ ٹائی کے دوسرے مرحلے کیلیے آفیشلز کا اعلان کر دیا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین مقابلوں کو 3 پاکستانی اور ایک سری لنکن آفیشل سپروائزکرینگے،محمد عارف قریشی اور شہزاد اختر علوی سینئر جبکہ آصف اختر علوی نائب امپائر ہونگے۔ سری لنکن آفیشل بطور ریفری فرائض انجام دینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں