رجنی کانت کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان امیتابھ کی مبارکباد

بھارت میں جمہوریت کرپٹ ہوچکی ہے جسے ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، رجنی کانت


ویب ڈیسک December 31, 2017
میری سیاست کسی مذہب، نسل، ذات پرنہیں بلکہ روحانیت پرمبنی ہوگی، رجنی کانت: فوٹو: فائل

تامل اور بالی ووڈ فلموں کے لیجنڈ اداکاررجنی کانت اب سیاست میں بھی انٹری دینے کو تیارہیں اوراس حوالے سے بہت پرجوش بھی ہیں جب کہ امیتابھ بچن نے انہیں مبارکباد بھی دے دی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تامل اوربالی ووڈ کے لیجنڈ اداکاررجنی کانت نے سیاست میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنی پارٹی بنانے کا بھی اعلان کردیا ہے۔ اداکارکا ایک تقریب کے دوران کہنا تھا کہ وہ آنے والے 2021 کے انتخابات میں بھارتی ریاست تامل ناڈومیں اسمبلی کے تمام حلقوں میں اپنے امیدوارمیدان میں لائیں گے۔ معروف اداکار امیتابھ بچن نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔



اداکارکا سیاست میں قدم رکھنے کے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ عہدے کے لیے نہیں بلکہ عوام کی خدمت کے لیے سیاست میں قدم رکھنا چاہتے ہیں۔ اداکارنے کہا کہ 1996 میں بھی سیاست میں آکرعہدہ حاصل کرسکتا تھا پر اس وقت میری عمر 45 برس تھی تاہم اب میری سیاست کسی مذہب، نسل، ذات پرنہیں بلکہ روحانیت پرمبنی ہوگی۔

اداکارکا کہنا تھا کہ پورے سسٹم کو تبدیل ہونے کی ضرورت ہے، بھارت میں جمہوریت کرپٹ ہوچکی ہے جسے ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، ایک وقت تھا جب حکمران دوسرے ممالک کو لوٹا کرتے تھے پر اب ایسا وقت آگیا ہے کہ حکمران اب اپنے ہی ملک کو لوٹتے ہیں۔ اداکار نے مزید کہا کہ سیاست فلم نہیں یہاں ہمیں خود کی آواز کو کونے کونے تک پہچانی ہوتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |