نئی حکومت سے پاک امریکا تعلقات مضبوط ہونگے امریکا

امریکا کے لیے مشکل یہ ہے کہ پاکستانی عوام کو یہ پتا ہی نہیں کہ امریکا پاکستان کیلیے کیا کچھ کررہا ہے، وکٹوریہ نولینڈ ۔

امریکا کے لیے مشکل یہ ہے کہ پاکستانی عوام کو یہ پتا ہی نہیں کہ امریکا پاکستان کیلیے کیا کچھ کررہا ہے، وکٹوریہ نولینڈ۔ ۔فوٹو: اے ایف پی/ فائل

امریکا نے پاکستان کی اسمبلیوں کے مدت پوری کرنے پر ارکان پارلیمنٹ کو مبارک باد دی ہے۔


واشنگٹن میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے کہا ہے کہ یہ پاکستانی عوام کے لیے واقعی ایک تاریخی لمحہ ہے اور امریکا کو امید ہے کہ انتخابات کے نتیجے میں بننے والی حکومت کے ذریعے پاک امریکا تعلقات مضبوط ہونگے۔

ترجمان نے کہا کہ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ پاکستانی عوام آزادانہ اور شفاف انتخابات کے ذریعے اپنے سیاسی مستقبل کیلیے کیا فیصلہ کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ امریکا کے لیے مشکل یہ ہے کہ پاکستانی عوام کو یہ پتا ہی نہیں کہ امریکا پاکستان کیلیے کیا کچھ کررہا ہے۔
Load Next Story