نگراں وزیراعظم پر ڈیڈلاک جمہوری عمل کا حصہ ہےخورشید شاہ

پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، پارلیمانی کمیٹی مسئلہ حل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔


Sana News March 19, 2013
فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کسی بھی سیاسی معاملے پر ڈیڈلاک جمہوری عمل کا حصہ ہوتا ہے۔

اس پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے نگراں وزیراعظم کی نامزدگی کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں حل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے ہم سب کے درمیان ایک دن انتخابات پر اتفاق رائے ہے پیپلز پارٹی پر امید ہے صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل پر کوئی مشکل صورتحال پیدا نہیں ہوگی۔ پیر کو زرداری ہاؤس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔



انھوں نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کیلیے ہم نے 3 نام اور قائد حزب اختلاف نے2 نام دیے ہیں، معاملہ وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کے درمیان ہے حل نکل سکتاہے۔ وزیراعظم نے آئینی اختیار کے تحت پارلیمانی کمیٹی کیلیے سینیٹر چوہدری شجاعت حسین ،سینیٹر فاروق ایچ نائیک،حاجی غلام احمد بلور اور خورشید شاہسمیت 4 ارکان نامزد کر دیے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کیونکہ وہ پارلیمانی کمیٹی کیلیے نامزد ہو چکے ہیں اس لیے وہ نگراں وزیراعظم کیلیے قائد حزب اختلاف کے نامزد امیدوار جسٹس (ر) ناصر اسلم زاہد کے نام پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے پارلیمانی کمیٹی میں نام آئیں گے تو وہاں رائے دے سکوں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |