ایل این جی سے سستی بجلی بنانے کے حکومتی دعوے دھرے رہ گئے

درآمدی ایل این جی سے حاصل بجلی کی پیداواری لاگت7.89 روپے فی یونٹ،مقامی گیس سے4.58 روپے رہی

5.50 ارب میں ایل این جی سے 87 کروڑ، 8.60ارب میں قدرتی گیس سے1ارب78کروڑ کلو واٹ بجلی پیدا کی گئی۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
ملک میں درآمدی ایل این جی سے سستی بجلی کی پیداوار کے دعوے ہوا ہوگئے۔

ماہ نومبر کے دوران 5 ارب 51 کروڑ روپے سے زائد کی ایل این جی سے 86 کروڑ 96 لاکھ کلوواٹ بجلی پیدا کی گئی۔ اس کے مقابلے میں 8 ارب 60 کروڑ 80لاکھ روپے سے زائدکی مقامی قدرتی گیس سے ایک ارب 77 کروڑ 81 لاکھ کلوواٹ سے زائد بجلی پیدا کی گئی۔ ایک ماہ میں 6ارب 15 کروڑ روپے کے فرنس آئل سے64 کروڑ 85 لاکھ کلو واٹ سے زائد بجلی پیدا کی گئی۔


اکتوبر کے دوران ایک ارب 49 کروڑ کلو واٹ سے زائد بجلی ایل این جی سے پیداکی گئی جس پر 12ارب 24 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت آئی اس کے مقابلے میں مقامی گیس سے ایک ارب 88 کروڑ 31 لاکھ کلوواٹ بجلی پیدا کی گئی اور اس پر کل لاگت 9 ارب 9 کروڑ 21 لاکھ روپے سے زائد کی لاگت آئی۔

دستاویز کے مطابق رواں سال جنوری سے ستمبر کے دوران 64 ارب روپے سے زائد کی درآمدی ایل این جی سے تقریبا 8 ارب یونٹس بجلی پیدا کی گئی رواں سال کی 3 سہ ماہیوں کے دوران 81 ارب روپے کی مقامی قدرتی گیس سے بجلی کے 18 ارب یونٹس پیدا کئے گئے جنوری سے ستمبر تک 88 ارب 98 کروڑ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جس پر مجموعی طور پر 433 ارب ترانوے کروڑ روپے کی لاگت آئی رواں سال کے 9 ماہ کے دوران 88 ارب 98 کروڑ سے زائد بجلی کی پیداوار میں سے 27 اعشاریہ 84 فیصد فرنس آئل جبکہ پن بجلی سے 27 اعشاریہ 79 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ کے دوران قدرتی گیس سے 20 اعشاریہ45 فیصد اورا یل این جی سے 9اعشاریہ 49 فیصد بجلی پیدا کی گئی ایل این جی سے مہنگی بجلی کی پیدوار کے حوالے سے چئرمین نیپرا طارق سدوزئی نے بتایاکہ ایل این جی سے چلنے والے پلانٹس سنگل سائیکل پر چل رہے ہیں جونہی یہ پاور پلانٹس کمبائن سائیکل پر چلنا شروع ہوجائیں گے تو ان سے سستی بجلی کی پیدوار شروع ہو جائے گی۔
Load Next Story