اولمپکس میں میڈل حاصل کرنا ہدف ہے رابعہ شہزاد
سنگا پور میں پاور لفٹنگ میں گولڈ میڈل جیتا، ملک کا نام روشن کرنا چاہتی ہوں، ایتھلیٹ
اولمپکس میں میڈل حاصلے کرنے والی رابعہ شہزاد نے کہا ہے کہ جاپان میں ہونے والے اولمپکس میں میڈل میرا ہدف ہے جس کے لیے ٹریننگ مصروف ہوں۔
ویٹ لفٹنگ میں قومی جونیئر چیمپئن رابعہ شہزاد نے اگلے اولمپکس گیمز میں میڈل حاصل کرنے کی ٹھان لی اور بھرپور ٹریننگ کا آغاز کردیا، قومی چیمپئنز کے گھرانے سے تعلق رکھنے والی 19سالہ رابعہ شہزاد جاپان میں ہونے والے اولمپکس میں شرکت کرکے پاکستان کے لیے میڈل حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
اپنی بڑی بہنوں قومی ویمن بیڈمنٹن چیمپئن ماہور شہزاد اور فریال شہزاد کی طرح محنت کرکے اسپورٹس کی دنیا میں تیزی سے اپنا مقام بنانے والی آئی بی اے میں بی بی اے کی طالبہ رابعہ شہزاد اپنے والد شہزاد احمد سے متاثر ہیں، جو روئنگ قومی چیمپئن رہ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ رابعہ شہزاد نے پاور لفٹنگ میں قدم رکھا اورسنگاپور میں انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا، اب وہ ویٹ لفٹنگ میں قسمت آزمائی کررہی ہیں۔
نمائندہ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے جاپان میں ہونے والے اولمپکس کو اپنا ہدف قراردیا جس کے لیے وہ ٹریننگ میں مصروف ہیں، رابعہ شہزاد آئندہ سال فروری میں امریکہ کے شہر نیو کیرولینا میں ہونے والی انٹرنیشنل ویمن ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد اپریل میں یوکرین کا رخ کریں گی اور وہاں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ٹورو کھیٹی کی زیرنگرانی ٹریننگ میں ویٹ لفٹنگ کے رموز سے آگاہی حاصل کریں گی۔
رابعہ نے کہاکہ میں بھرپور محنت سے کامیابی پر یقین رکھتی ہوں، ذاتی اخراجات سے تربیت اور انٹرنیشنل ا یونٹس میں شرکت کررہی ہوں، ایک سوال کے جواب میں رابعہ شہزاد نے کہا کہ حکومت کی طرف سے مناسب سرپرستی ضروری ہے،اولمپکس میں شرکت اور میڈل کا حصول میرا خواب ہے، مجھے امید ہے میرا یہ خواب ضرور پورا ہوگا۔