فٹبال ورلڈ کپ فیفا کا روڈ چینکوف سے رابطے کا انکشاف

22 نومبر کو واڈا کے ذریعے کوشش کی، روسی ڈاکٹرکے وکیل کا انکار


AFP January 01, 2018
ڈاکٹر روڈچینکوف سے فیفا کے رابطے کا عمل جاری ہے۔ فوٹو: فائل

ورلڈ فٹبال گورننگ باڈی فیفا نے روسی ڈوپنگ کا پردہ چاک کرنیوالے ڈاکٹر گریگوری روڈ چینکوف سے رابطہ کرنے کی کوشش کا انکشاف ہوا ہے۔

فیفا نے روسی ڈوپنگ کا پردہ چاک کرنیوالے ڈاکٹر گریگوری روڈ چینکوف سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تھی اور واڈا سے پلیئرز کے سیمپلز کی دوبارہ جانچ ہونے کے بعد وہ دوبارہ ان سے رابطہ کرنا چاہے گی۔

قبل ازیں ایسوسی ایٹڈ کو انٹرویو میں روڈچینکوف کے وکیل نے کہا تھاکہ میرے موکل کے پاس کچھ دلچسپ معلومات ہوسکتی ہیں، تاہم انھوں نے ساتھ ہی یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ فیفا نے ان سے رابطہ کی کوئی کوشش نہیں کی تھی۔

واضح رہے کہ روس رواں برس فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی بھی کرنے جارہا ہے، دوسری جانب اے ایف پی کے رابطے کرنے پر فیفا نے کہا کہ ہم نے گذشتہ برس 22 نومبر کو واڈا کے ذریعے روڈچینکوف سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تھی، ہمیں صرف یہ بتایاگیا تھا کہ وہ دستیاب نہیں ہے، اب فیفا واڈا کی جانب سے دوبارہ سیمپلز کی جانچ کے نتائج کا انتظار کررہی ہے، جو جنوری کے وسط تک سامنے آسکتے ہیں۔

ڈاکٹر روڈچینکوف سے فیفا کے رابطے کا عمل جاری ہے، جس کا فیصلہ درست وقت پر طے ہوجانے والے ذرائع سے ہی کیا جائیگا، واضح رہے کہ روڈچینکوف ماسکو کی اینٹی ڈوپنگ لیبارٹری کے سابق ڈائریکٹر ہیں، وہ 2016 میں امریکا جاکر روپوش ہوگئے تھے انھوں نے کہا تھا کہ رشین اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کے دو اہلکاروں کی اچانک موت کے بعد ان کی جان کو بھی خطرات لاحق ہوگئے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔