مانچسٹر یونائیٹڈ کے رومیلو لوکیکو کو سر پر چوٹ اسٹریچر پر میدان بدر

ویسلے سے گیند کو ہیڈر کرنے کی کوشش میں ٹکرا کر گرجانے والے لوکیکو کو فوری طور پر گراؤنڈ میں طبی امدادبھی فراہم کی گئی۔

ویسلے سے گیند کو ہیڈر کرنے کی کوشش میں ٹکرا کر گرجانے والے لوکیکو کو فوری طور پر گراؤنڈ میں طبی امداد بھی فراہم کی گئی۔ فوٹو؛ سوشل میڈیا

انگلش پریمیئر فٹبال لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے رومیلو لوکیکو ساؤتھمپٹن سے میچ میں سر پر چوٹ لگ جانے پر اسٹریچر پر ڈال کر میدان سے باہر لے جائے گئے تاہم اس موقع پر وہ درد کی شدت سے کراہتے بھی رہے۔

رومیلو لوکیکو کو انجری میچ کے آغاز پر ہی حریف پلیئر ویسلے ہوئیڈٹ سے ٹکرانے پر پیش آئی، مقابلہ بغیر کسی گول کے تمام ہوا، بیلجیئم سے تعلق رکھنے والے لوکیکو کو مانچسٹر یونائیٹڈ نے جولائی میں ایورٹن سے 101 ملین ڈالر کے عوض اپنی ٹیم کا حصہ بنایا تھا، ویسلے سے گیند کو ہیڈر کرنے کی کوشش میں ٹکرا کر گرجانے والے لوکیکو کو فوری طور پر گراؤنڈ میں طبی امداد بھی فراہم کی گئی، تاہم اس کے باوجود ان کیلیے اٹھ کر چلنا ممکن نہیں ہوا جس پرکھیل کے 14ویں منٹ میں انھیں اسٹریچر پر آکسیجن ماسک لگاکر گراؤنڈ سے باہر پہنچادیاگیا۔


ان کی جگہ میچ میں مارکس ریشفورڈ کو شامل کیاگیا جب کہ کوچ جوز مورینہو نے بتایا کہ ان کی حالت کا درست اندازہ طبی جانچ کے بعد ہی ہوسکے گا۔

 
Load Next Story