
سال 2017 کے دوران قومی اسمبلی کے 11 اجلاس منعقد ہوئے اور ان میں وفاقی بجٹ اور مشترکہ اجلاس سمیت87دن ایوان کی کارروائی جاری رہی، اس دوران حلقہ بندیوں، لا اینڈ جسٹس کمیشن، نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی، انتخابات ایکٹ، حلقہ بندیوں سمیت56بل منظورجبکہ انتخابات بل، شام کی عدالتوں، پرائیویٹ پاور انفرااسٹرکچربورڈ، کمپنیز بل سمیت حکومت کی طرف سے 41 بل پیش کیے گئے۔
علاوہ ازیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پوراسال ایک دن بھی اسمبلی اجلاس میں نہیں آئے، محمود خان اچکزئی 49، خورشید شاہ39،فاروق ستار9، چوہدری پرویز الٰہی اور فضل الرحمن پانچ پانچ مرتبہ اجلاس میں شریک ہوئے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔