چمن میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے سیکیورٹی اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی

زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ فورسز کا آپریشن جاری ہے

زخمیوں میں سے چند حالت انتہائی تشویشناک ہے فوٹو: فائل

مال روڈ پر یکے بعد دیگرے 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق چمن کے مال روڈ پر زیر تعمیر عمارت کے قریب دھماکا ہوگیا۔ دھماکے کے بعد جیسے ہی لوگوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچی تو دوسرا دھماکا ہوگیا۔ دھماکوں کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ چند زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ، جس کی وجہ سے ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کے اہلکار ابطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن کررہے ہیں۔ دوسری جانب دھماکوں کی جگہ سے شواہد بھی اکٹھے کرلئے گئے ہیں، سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے دھماکا خیز مواد ممکنہ طور پر تعمیراتی کام کے سامان میں چھپایا گیا تھا۔
Load Next Story