پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم جب کہ ہمارے ملک میں اضافہ کیا جا رہا ہے، درخواست گزار

اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے، فوٹو: فائل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے ، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہیں لیکن ہمارے ملک میں ہر ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے، شہریوں سے پیٹرولیم مصنوعات کی مد میں اضافی سیلز ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ واپس لے کر نئی قیمتیں عالمی منڈی کے مطابق کی جائیں۔


 

اس خبر کو بھی پڑھیں : عوام پر پٹرول بم

واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4.06 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 3.96 روپے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل 6.25 جب کہ مٹی کا تیل 6.79 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا ہے۔
Load Next Story