23 مارچ کو سونامی میٹرو میں بیٹھ کرمینار پاکستان آئیگا عمران خان

فضل الرحمن نے5 سال زرداری سے حلوہ کھایا،اب نوازشریف کیساتھ اپنے نظریات ملا لیے


Numainda Express March 19, 2013
ملازمتوں میں 2 فیصد کوٹے پر عملدرآمد ہوگا، معذور افراد کیلئے پی ٹی آئی پالیسی کااعلان ۔ فوٹو : این این آئی

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ23 مارچ یوم نجات، اسٹیٹس کو اور ظلم کے نظام کیخلاف ریفرنڈم ہو گا۔

وہ انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام ''آج کا نوجوان اورنیا پاکستان'' کے موضوع پر اور معذور افراد کیلیے پالیسی کی تقریبات سے خطاب کر رہے تھے۔

عمران خان نے کہا خادم اعلی ہمارے نوجوانوں کو لیپ ٹاپ کے ذریعے خریدنے کوشش کر رہے ہیں لیکن انھیں معلوم نہیں کہ نظریات اور جنون کی کوئی قیمت نہیں ہوتی۔



انھوں نے کہا جنگلہ بس پر 70 ارب روپے لگائے گئے،تاہم میٹرو بس سروس سے ہمارا کام آسان ہوگیا، 23 مارچ کوسونامی اس پر بیٹھ کر مینار پاکستان پہنچے گا ، ان کاکہنا تھا فضل الرحمن کا کوئی قبلہ نہیں ، انھوں نے5 سال تک آصف زرداری سے حلوہ کھایا اوراب نوازشریف کے ساتھ اپنے نظریات ملالیے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں