پشاورکینٹ میں سرچ آپریشن 3 شدت پسند ہلاک

سیکیورٹی فورسسز نے فرار دہشتگردوں کو فائرنگ میں ہلاک کرنے دعوی کیا ہے.


ویب ڈیسک August 07, 2012
سیکیورٹی فورسسز نے فرار دہشتگردوں کو فائرنگ میں ہلاک کرنے دعوی کیا ہے. فائل فوٹو

کینٹ میں سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک جبکہ دو سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے نمائندے احتشام بشیرکے مطابق کل رات کو سیکیورٹی فورسز کو اطلاع ملی تھی کہ تین قیدی فرار ہوگئے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی کینٹ کے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا گیا تھا۔ رات بھر یہ آپریشن جاری رہا ہے

سیکیورٹی ذرائع سے تفصیلات کے مطابق تین دہشتگرد ہلاک اور دو جوان شہید ہوئے ہیں۔ تقریبا َ َ چار سے پانچ گھنٹے تک یہ سرچ آپریشن جاری رہا ہے۔

جس کے بعد کینٹ کا علاقہ ٹریفک آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی فورسسز نے فرار دہشتگردوں کو فائرنگ میں ہلاک کرنے دعوی کیا ہے.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں