
ماہرہ خان:
2017 ماہرہ خان کے لیے بہت اچھا ثابت ہوا۔ گزشتہ برس ماہرہ خان کو بے تحاشا کامیابی اور شہرت ملی جب کہ ان کے مداحوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا لہٰذا ماہرہ خان نے اپنی فیملی اوران تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی حمایت کی ساتھ ہی تمام لوگوں کو سال نو کی مبارکباد دی۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BdX07AoH-Y4/"]
ماورا حسین:
ماورا حسین نے ٹوئٹر پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے تمام چاہنے والوں کو نئے سال کی مبارکباد دی۔
HAPPPYYYY NEWWW YEARRRR!!!! ✨✨✨🥂💥❤️❤️❤️❤️ #Happy2018 May 2018 be Lit af! 🙏🏻💋 pic.twitter.com/drwQSQV79z
— MAWRA (@MawraHocane) December 31, 2017
عروہ حسین:
ماورا حسین کی بہن عروہ حسین نے بھی اپنی تصویر کے ساتھ نئے سال کی مبارکباد دی۔
New Year Vibe! 🔥 🔥 🔥 🎉✨ #2018 🙋🏻 pic.twitter.com/sp68DZfi8J
— URWA TUL WUSQUA HOCANE (@VJURWA) January 1, 2018
فہد مصطفیٰ:
پاکستانی اداکارو میزبان فہد مصطفیٰ نے اپنی ایک مسکراتی ہوئی خوبصورت تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی اور نئے سال کی مبارکباد دی۔
#HappyNewYear2018 pic.twitter.com/tsqNBMmwD8
— Fahad Mustafa (@fahadmustafa26) December 31, 2017
مایا علی:
اداکارہ مایا علی نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی اور ساتھ میں نئے سال کی آمد پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ 2018 ہماری زندگیوں میں خوشیاں اور مثبت تبدیلی لے کرآئے آمین۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BdYsNO-H8Yd/"]
دانش تیمور:
دانش تیمورنے نئے سال کو نئی امید قرار دیتے ہوئے لکھا کہ 'اس سال ایک بہتر انسان اور بہتر شہری بننے کی کوشش کرتے ہیں، نیا سال ایک موقع ہوتا ہے جب ہم خود کو بہتر کرکے ایک بہتر دنیا تشکیل دے سکتے ہیں آپ سب کو نئے سال کی بہت بہت مبارکباد ہو۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BdZk-ZMhYRL/"]
عائزہ خان:
پاکستانی شوبز کی خوبصورت اداکارہ عائزہ خان نےسال نو کے موقع پر انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BdXJxuplmw8/"]
علی ظفر:
گلوکارواداکار علی ظفر نے گزشتہ برس کا سورج غروب ہوتےدیکھتے ہوئے اپنی تصویر شیئر کی اورلکھا اس خوش نصیبی کو تلاش کیجئے جو آپ کی منتظرہے۔
Seek the glory that awaits you. #2018 pic.twitter.com/kLlonpngMq
— Ali Zafar (@AliZafarsays) December 31, 2017
ہمایوں سعید:
پاکستان شوبز انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید نے سال نو کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا آپ سب کی تمام خواہشات و خواب 2018 میں پورے ہوں، سب کو میری طرف سے بہت سارا پیار۔
Wishing you all a happy and prosperous new year. May all your wishes and desires come true in 2018! Sending lots of love pic.twitter.com/5akI09wmKF
— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) December 31, 2017
ارمینا خان:
اداکارہ ارمینا خان نے بھی اپنے تمام دوستوں اور چاہنے والوں کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نئے سال میں آپ کو بہت زیادہ کامیابی حاصل ہو۔
https://twitter.com/ArmeenaRK/status/947451500992847875
شہزاد رائے:
گلوکار شہزاد رائے نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا 2018 میں بولنے کی آزادی تو ہوگی پر بولنے کے بعد آزادی ہوگی یا نہیں یہ دیکھنا ہے۔
2018 mein bolnay ki azadi to hogi ,par bolnay kay baad azadai hogi ya nahi yeh daikhna hai pic.twitter.com/vZ9bX3orTw
— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) December 31, 2017
صنم سعید:
اداکارہ صنم سعید نے بھی تمام لوگوں کو مبارکباد دی۔
Wishing you all...health and happiness and peace of mind for the new year. Take risks, push boundaries, challenge yourselves, follow your heart and help others more than you did last year! Naya saal mubarak aap sub ko ❤️🙏🏼💐
— Sanam Saeed (@sanammodysaeed) December 31, 2017
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔