پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریزکیلئے کیویزاسکواڈ کا اعلان

اوپنر مارٹن گپٹل کی انجری کے بعد اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔


Sports Desk January 01, 2018
اوپنر مارٹن گپٹل کی انجری کے بعد اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے،فوٹو:فائل

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے ابتدائی 2 میچز کیلیے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، اوپنر مارٹن گپٹل کی انجری کے بعد اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

گرین شرٹس کو اسپن جال میں الجھانے کیلیے ٹوڈ ایسٹل اور مچل سینٹنر کو اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے جبکہ جارح مزاج اوپنر مارٹن گپٹل کی انجری کے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، 13 رکنی اسکواڈ میں کین ولیمسن کپتان، ٹوڈ ایسٹل، ڈگ بریسویل، ٹرینٹ بولٹ، لوکی فرگوسن، مارٹن گپٹل، میٹ ہنری، ٹام لیتھم، کولن منرو، ہنری نکولس، مچل سینٹنر، ٹم ساﺅتھی اور راس ٹیلر شامل ہیں۔

نیشنل سلیکٹر گیون لیزر کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں شاندار کارکردگی دکھانے والے اوپنر جارج ورکر کو ٹایم سے باہر کرنا مشکل فیصلہ تھا، مارٹن گپٹل دنیا کے بہترین بیٹسمین ہیں اور انکی ٹیم میں واپسی پر خوشی ہے، جارج ورکر کو مستقبل میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کریں گے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 6 جنوری سے ویلنگٹن میں میچ سے ہو گا، 9 جنوری کو دوسرا ون ڈے نیلسن، 13 جنوری کو تیسرا ون ڈے ڈونیڈن، 16 جنوری کو چوتھا ون ڈے ہیملٹن جبکہ 19 جنوری کو پانچواں اور آخری ون ڈے ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں